شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں لوڈشڈنگ کا سلسلہ جاری

شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں لوڈشڈنگ کا سلسلہ جاری
بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا،ذرائع
ملک میں بجلی کی طلب25ہزار 500 میگاواٹ ہے ،ذرائع
پن بجلی ذرائع سے 6ہزار95میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے
سرکاری تھرمل پاورپلانٹس657میگاواٹ بجلی پیدا کررہےہیں
نجی شعبےکےبجلی گھروں کی پیداوار7ہزار565میگاواٹ ہے
شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں لوڈشڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار چار سو انیس میگاواٹ تک پہنچ گیا ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب پچیس ہزار پانچ سو میگاواٹ اور بجلی کی پیداوار انیس ہزار اکیاسی میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے چھ ہزار پچیانوےمیگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس چھ سو ستاون میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار سات ہزار پانچ سو پینسٹھ میگاواٹ ہے،سولر پاور پلانٹس سے ایک سو اٹھانوے اور نیوکلیئر پاور پلانٹس تین ہزار دو سو بائیس میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،دوسری جانب ملک بھر میں چھ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لائن لاسز والے علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے