تازہ ترین

ماضی کے 45 سال کا بگاڑ میں فوراً ختم نہیں کر سکتا، میئر کراچی

ماضی کے 45 سال کا بگاڑ میں فوراً ختم نہیں کر سکتا، میئر کراچی
صوبائی حکومت نے پرانی اسکیمیں مکمل کرنے کے لیے پیسہ دیا،مرتضیٰ وہاب
99 کلیکشن پوائنٹس کو یومیہ بنیادوں پر کلیئر کیا گیا،میئر کراچی
بلدیاتی عملے نے گرمی میں بطور ہیرو کام کیا،مرتضیٰ وہاب

 میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کاکہناہے ماضی کے 45 سال کا بگاڑ میں فوراً ختم نہیں کر سکتا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں چائنہ اور ہانگ کانگ کٹنگ کی گئی جس سے بارشوں کے بعد پانی گھروں میں آجاتا تھا،ہمیں مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، صوبائی حکومت نے پرانی اسکیمیں مکمل کرنے کے لیے پیسہ دیا،انہوں نےکہاکہ آج ایک لاکھ 44 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا، 7 اضلاع میں 99 کلیکشن پوائنٹس اور 3 لینڈ فل سائٹس تھیں، 99 کلیکشن پوائنٹس کو یومیہ بنیادوں پر کلیئر کیا گیا، تمام کلیکشن پوائنٹس کو کلورین سے صاف کیا گیا،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی عملے نے گرمی میں بطور ہیرو کام کیا، یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی فنڈز کی رقم 5 سے بڑھا کر 12 لاکھ کر دی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مسائل پر قابو پانا شروع کر دیا، کے فور کے لیے وفاق سے گزارش کروں گا جلدی مسئلے کو حل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close