تازہ ترین

وزیربلدیات سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

وزیربلدیات سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس
شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کےموقع پرتقریب سےمتعلق تبادلہ خیال
تقریب چیئرمین بلاول بھٹوکی ہدایات پر لیاری میں منعقد کی جارہی ہے،سعیدغنی
تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے،سعیدغنی

وزیربلدیات سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقارمہدی،جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری،ڈپٹی میئرسلمان مراد،راشد خاصخیلی،تمام اضلاع کے صدوروجنرل سیکریٹریزاورضلعی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں21جون کو لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کےحوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں تقریب کی تیاریوں،تمام اضلاع سے عہدیداران اورکارکنان کی تقریب میں شرکت سمیت دیگرامورپرغورکیاگیا،اجلاس میں سعیدغنی کاکہناتھاکہ تقریب چیئرمین بلاول بھٹوکی ہدایات پر لیاری میں منعقد کی جارہی ہے،اس تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے،تقریب میں یوتھ اور پی ایس ایف کو ٹریفک مینجمنٹ کی ڈیوٹیاں سپرد کی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close