محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اضافی کرایوں کے خلاف مہم جاری رکھنےکااعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اضافی کرایوں کے خلاف مہم جاری رکھنےکااعلان
مہم صوبے بھراورملک کےمختلف مقامات سےمسافروں کی واپسی کےدوران جاری رہے گی
سندھ حکومت شہریوں کوغیرمنصفانہ کرایوں سےبچانےکیلئےپُرعزم ہے،شرجیل میمن
چھٹیوں کےبعدواپسی پرکسی مسافرکواضافی چارجزاداکرنےکی ضرورت نہیں ہے،شرجیل میمن
سینئروزیرشرجیل میمن کی ہدایات پرمحکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اضافی کرایوں کے خلاف مہم جاری رکھنےکااعلان کردیاگیا محکمہ سندھ ٹرانسپورٹ کی جانب سےایک بیان میں کہاگیاہےکہ مہم صوبے بھراورملک کے مختلف مقامات سےمسافروں کی واپسی کے دوران جاری رہے گی،مہم میں ضلعی انتظامیہ،ضلعی پولیس،ٹریفک پولیس اورنیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویزپولیس معاونت کریں گے،مہم کامقصد تعطیل کےبعدواپسی پر مسافروں سے اضافی کرایہ وصول نہ کرنے کو یقینی بنانا ہے،اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائےگی،ادھرسنیئروزیرشرجیل میمن کاکہناہےکہ سندھ حکومت شہریوں کوغیرمنصفانہ کرایوں سےبچانےکے لیے پرعزم ہے،چھٹیوں کے بعد واپسی پر کسی مسافر کو اضافی چارجزادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے،ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کے ساتھ ہماری مشترکہ کوششیں مہم کی کامیابی کو یقینی بنائیں گی