تازہ ترین

فلسطینی صدر کا غزہ کے لیے فوری امداد کا مطالبہ

فلسطینی صدر کا غزہ کے لیے فوری امداد کا مطالبہ
غزہ میں فلسطینی فاقہ کشی پر مجبور ہیں، فلسطینی صدر محمودعباس
زمینی راستے کھولنےکےلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالاجائے،محمودعباس
شرکا نے فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا
شرکاء کا رفح میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کےخاتمےکامطالبہ
عالمی عدالت انصاف کےحکم کردہ عارضی اقدامات پرعمل درآمد کامطالبہ

فلسطینی صدر نے غزہ کے لیے فوری امداد، دیرپا جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ کردیا، اردن میں ہنگامی امدادی کانفرنس سے خطاب میں محمود عباس نے کہا بےگھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں، پانی، بجلی اور خوراک کی اشد ضرورت ہے، غزہ میں فلسطینی فاقہ کشی پر مجبور ہیں، عالمی برادری غزہ تک تمام زمینی گزرگاہوں کو کھولنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، انہوں نے ہنگامی امدادی کانفرنس بلانے پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا شکریہ ادا کیا، شرکا کانفرنس نے فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا، کہا تمام فریقین کو عالمی قوانین کا مکمل احترام کرنا چاہیے، شرکاء نے رفح میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور عالمی عدالت انصاف کے حکم کردہ عارضی اقدامات پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close