وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
لاہور: اجلاس میں چلڈرن اسپتال لاہور کی ویڈیوز پیش
باتھ روم آپریشن تھیٹر اور دیگر صورتحال پر وزیراعلی کا برہمی کا اظہار
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی محکمہ صحت حکام کی سخت سرزنش
بڑے اسپتال کا یہ حال ہے تو باقیوں کا کیا حال ہو گا، مریم نواز
ساہیوال میں 8 بچے مر گئے، ہم سب زمہ دار ہیں، مریم نواز
پنجاب میں خسرہ کی ویکسینیشن مہم کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چلڈرن اسپتال لاہور کی ویڈیوز پیش کی گئیں۔ باتھ روم آپریشن تھیٹر اور دیگر صورتحال پر وزیراعلی مریم نواز نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محکمہ صحت حکام کی سخت سرزنش کی۔ کہا لاہور کے سب سے بڑے اسپتال کا یہ حال ہے تو باقیوں کا کیا حال ہو گا۔ساہیوال میں 8 بچے مر گئے، ہم سب زمہ دار ہیں۔ جواب دینا ہوگا۔ذمہ داری کا تعین کرکے متعلقہ حکام کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ویکسینیشن مہم میں خامیوں کو دور کیا جائے۔ پنجاب میں خسرہ کی ویکسینیشن مہم کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ اسپتالوں کی تعداد 105 تک بڑھانے کی منظوری دیدی