تازہ ترین

کراچی:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیدر لینڈ کی سفیر کی ملاقات

کراچی:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیدر لینڈ کی سفیر کی ملاقات
ثقافتی تعلقات،تجارت میں اضافےاورسرمایہ کاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
سفیرنےقرعہ اندازی میں خوش نصیب طلباء کوموٹرسائیکل اورلیپ ٹاپ دیئے
نیدرلینڈزکی سفیرگورنرسندھ کےہمراہ بابائےقوم قائداعظم کےتاریخی آفس گئیں

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیدر لینڈ کی سفیر نے ملاقات کی۔۔ ملاقات میں اقتصادی، ثقافتی تعلقات، تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ نیدرلینڈ کی سفیرنے قرعہ اندازی میں خوش نصیب طلباء کو موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ اورآئی فونز دیئے جبکہ انہوں نے امید کی گھنٹی کا دورہ اور راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔نیدرلینڈز کی سفیر گورنر سندھ کے ہمراہ بابائے قوم قائد اعظم کے تاریخی آفس بھی گئیں جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاء دیکھیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاک نیدر لینڈ دوطرفہ تعلقات تاریخ ساز ہیں،گورنر سندھ کے اقدامات بہت ہی شاندار ہیں، طلباء کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close