دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کو رخصت ہوئے 8 سال ہو گئے
دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کو رخصت ہوئے 8 سال ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد علی نے اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر اسلام قبول کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باکسر محمد علی نے 1964 ، 74 اور 78 میں عالمی چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد علی 3 جون 2016 کو 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کو جہان فانی سے رخصت ہوئے آٹھ سال ہو گئے ،باکسر محمد علی سترہ جنوری امیس سو بیالیس کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک پسماندہ علاقے میں سیاہ فام عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر اسلام قبول کیا،محمد علی نے چار شادیاں کیں ،محمد علی کی بیٹی لیلیٰ بھی باکسر رہ چکی ہیں،باکسر محمد علی نے انیس سو چونسٹھ ، چوہتر اور اٹھتر میں عالمی چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا،وہ تین جون دو ہزار سولہ کو طویل علالت کے بعد چوہتر سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے