اسلام آباد:رواں سال مئی میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ
اسلام آباد:رواں سال مئی میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ
پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں 38سے11.76فیصدپرآگئی
اپریل 2024میں مہنگائی 17.2 فیصد کی سطح پر تھی
مئی 2024میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی
پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.76فیصدپرآ گئی ادارہ شماریات کے طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے میں ماہ مئی میں سی پی آئی افراطِ زر 11.76 فیصد ریکارڈ ہوا ہے، اپریل میں مہنگائی 17.2 فیصد کی سطح پر تھی،رپورٹ کے مطابق مئی 2024میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، مئی میں مہنگائی 11.76 فیصد پرآ گئی،مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد، دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی ہے،ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2023سےمئی 2024تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی، مئی میں مائع ایندھن 9.4 فیصد،بجلی کے چارجز 4.5 فیصد،موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر و پیاز 51 فیصد، چکن 35.2 فیصد، گندم 22.7 فیصد سستی ہوئی،ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مئی میں آلو14.73فیصد،گوشت 4 فیصد اورلوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا،ٹرانسپورٹ اور طبی سہولتوں میں 3،3، انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اپریل کی نسبت مئی میں ڈینٹل سروس15فیصد، ڈاکٹرفیس5فیصد بڑھی