وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کاکلفٹن میں نہرخیام پرجاری میگا پروجیکٹ کا دورہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کاکلفٹن میں نہرخیام پرجاری میگا پروجیکٹ کا دورہ
صوبائی وزیرکونہرخیام کی بحالی اورازسر نو سیوریج سسٹم کی تنصیب پر آگاہی دی گئی
یہ نہرعوام کیلئےایک بہتراوراچھی تفریح فراہم کرسکےجس پرکام شروع کروایا گیا،سعیدغنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کلفٹن میں نہرخیام پر جاری میگا پروجیکٹ کا دورہ کیاہے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ کراچی طارق مغل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،صوبائی وزیرکونہرخیام کی بحالی اور ازسر نو سیوریج سسٹم کی تنصیب پر جاری کام کے حوالے سے آگاہی دی گئی،ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ کراچی طارق مغل کاکہناتھاکہ نہر خیام 40 میٹر چوڑی اور ایک کلومیٹرطویل ہےجس میں متعدد سیوریج کے نالے اور علاقائی سیوریج شامل ہورہا ہے،وزیربلدیات سعیدغنی کاکہناتھاکہ یہ نہرعوام کے لئے ایک بہتر اور اچھی تفریح فراہم کرسکےاس حوالے سے اس پر کام شروع کروایا گیاہے،اس نہر اورسیوریج کے نظام کو اس طرح بنایا جائے کہ آنے والی زیادہ سے زیادہ بارشوں میں بھی اس کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکے