وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ریونیوموبلائزیشن سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ریونیوموبلائزیشن سے متعلق اجلاس
صوبائی ریونیو محکمے اپنا ٹیکس ہدف پورا کریں،وزیراعلیٰ سندھ
صوبائی معیشت بہترکرکے ترقیاتی کاموں میں اضافہ کرنا چاہتےہیں،مرادعلی شاہ
سندھ ریونیو بورڈ کارواں سال کا ریونیو ہدف 235 بلین روپے ہے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ریونیوموبلائزیشن سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں سینئروزیر شرجیل میمن،چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ سمیت دیگرافسران شریک تھے،اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ صوبائی ریونیو محکمے اپنا ٹیکس ہدف پورا کریں،ہم صوبائی معیشت بہترکرکے ترقیاتی کاموں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں،سندھ ریونیو بورڈ کارواں سال کا ریونیو ہدف 235 بلین روپے ہے،گزشتہ دوسال میں ایس آربی نے اپنے ہدف سے زیادہ وصولیاں کی ہیں،امید ہے ایس آربی اپنا ہدف پورا کرے گی