ملک بھرمیں یوم تکبیرآج ملی جوش وجذبے کےساتھ منایاجارہاہے

ملک بھرمیں یوم تکبیرآج ملی جوش وجذبےکےساتھ منایاجارہاہے
شہر شہر سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے
چاغی کےمقام پرایک کےبعدایک5کامیاب ایٹمی دھماکےکرکےملکی دفاع کو ناقابل تسخیربنایاگیا
28مئی کو وطن عزیز کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا
ملک بھر میں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔۔اٹھائیس مئی یوم تکبیر۔۔جب چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوا۔۔ پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالمی اسلام کا پہلا جوہری قوت کا حامل ملک بن گیا۔۔۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا۔۔نوازشریف کے دور میں پاکستان نے بھارت کے دھماکوں کے جواب میں یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں ناصرف طاقت کا توازن برابر کردیا۔۔بلکہ پاکستان نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملادیا۔۔آج قوم یوم تکبیر پورے جوش وخروش کے ساتھ منارہی ہے۔۔اس دن کی مناسبت سے شہر شہر سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔۔یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل۔۔۔۔چاروں صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری چھٹی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔۔ تمام سرکاری و نجی ادارے بند ہیں ۔تعلیمی اداروں اور بینکوں میں بھی چھٹی۔۔۔ تعلیمی بورڈز میں آج شیڈول پرچے بھی ملتوی۔۔نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا