تازہ ترین

رفح: پناہ گزین کیمپ پراسرائیل کا بڑاحملہ،75 سےزائد فلسطینی شہید

رفح: پناہ گزین کیمپ پراسرائیل کا بڑاحملہ،75 سےزائد فلسطینی شہید
شہدا میں بچوں کی بڑی تعداد شامل، کئی فلسطینی زخمی
رفح: اسرائیلی بمباری سے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی
رفح: زیادہ تر شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں
رفح: پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینی رہائش پذیرتھے
رفح: اسرائیلی طیاروں کا حماس کے ایک کمپاونڈ پر حملہ، اسرائیلی میڈیا
حملے کے مقام پر حماس کے اہم ارکان ٹھہرے ہوئے تھے، اسرائیلی میڈٰیا
غزہ: اسرائیلی حملوں میں 24گھنٹوں میں81فلسطینی شہید، 223زخمی
شہدا کی مجموعی تعداد 36 ہزارسے تجاوزکرگئی،80ہزارسےزائد زخمی
کرم ابوسالم کراسنگ سے امدادی سامان کے 4 ٹرک غزہ پہنچ گئے

رفح اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری، رفح میں یو این آر اے کے گودام کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے رات گئے حملہ کردیا۔ حملے میں پچہتر سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا میں بچوں کی بڑی تعداد شامل، اسرائیلی بمباری سے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی، فلسطینی میڈیا کے مطابق زیادہ تر شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں، شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل کیے گئے فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رات گئے رفح میں حماس کے ایک کمپاونڈ پر حملہ کیا، حملے کے مقام پر حماس کے اہم ارکان ٹھہرے ہوئے تھے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران اکیاسی فلسطینی شہید اور دو سو تئیس زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد چھتیس ہزار سے تجاوز کر گئی، اسی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، کئی ہفتوں کی اسرائیلی بندش کے بعد کرم ابوسالم کراسنگ سے امدادی سامان کے چار ٹرک غزہ پہنچ گئے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close