کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کی ملاقاتیں

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کی ملاقاتیں
اراکین اسمبلی نےعوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کو حل کرنے کی تجاویز دیں
صحت،تعلیم،پانی ونکاسی آب سمیت ترقیاتی کاموں اور دیگر درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
سندھ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی اسمبلی چیمبرمیں 8ایم پی ایزاورایک ایم این اے نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقات میں ایم این اے جام عبدالکریم،ایم پی ایز ڈاکٹرسکندرشورو،عدیل الطاف انڑ،ارباب اللہ،تاج محمد ملاح،ارباب عامر عبداللہ،ملک سکندر خان،سیما خرم اور اعجاز سواتی شامل تھے،تمام اراکین اسمبلی نےاپنے علاقوں کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کو حل کرنے کی تجاویز دیں،ایم پی ایزنےصحت، تعلیم،پانی ونکاسی آب سمیت ترقیاتی کاموں اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،اراکین اسمبلی کاکہناتھاکہ شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی صورتحال میں بھی بجلی کی کئی گھنٹے بندش ناقابل برداشت ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ ہم نےسیپکو،حیسکو اورکے الیکٹرک حکام کو اس سلسلے میں تنبہیہ کیا ہے،سندھ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے