تازہ ترین

4 ماہ میں 29000 وارداتیں رپورٹ،186 افراد کا قتل

4 ماہ میں 29000 وارداتیں رپورٹ،186 افراد کا قتل
18ہزار 953 موٹرسائیکلیں چھینی یاچوری کی گئیں، پولیس بے بس   O/C

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ قتل و غارت گیری لوٹ مار چوری اغوا برائے تاوان بھتہ خوری اور بینک ڈکیتی کے انتیس ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، رپورٹ نہ کئے گئے واقعات اس کے علاوہ ہیں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 186 افراد قتل کردیئے گئے، ،

شہر میں چار ماہ کے دوران 29 ہزار سے زائد وارداتیں اور 186 شہریوں کو موت کی گھات اتار دیا گیا سی پی ایل سی رپورٹ کے اعداد و شمار نے آئی جی سندھ کے دعووں کی قلعی کھول دی ، شہر میں مجموعی طور پر 29 ہزار 365 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، بے دردی کے ساتھ 186 افراد کو قتل کیا گیا اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آئے سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق چار ماہ میں نو ہزار 464 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 18 ہزار 953 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئی  رپورٹ کے مطابق 4ماہ کے دوران شہریوں کو 754 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا اغوا برائے تاوان کی 2 ،بھتہ خوری کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئیں 211 کاریں، ایک ہزار 69 موٹرسائیکلیں ریکور کی گئیں جبکہ پولیس صرف 161 موبائل فون برآمد کرسکی ، تقریبا ہرماہ 2 ہزار 366 موبائل چھینے جاتے رہے اور ہر ماہ 4738 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close