تازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اسلام آباد میں گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی کا نیب راولپنڈی منتقل کرکے طبی معائنہ

القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اسلام آباد میں گرفتار
چیئرمین پی ٹی آئی کا نیب راولپنڈی منتقل کرکے طبی معائنہ

قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی مدد سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو پندرہ منٹ میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کرنا پڑی تو وزیرِ اعظم اور وزراء کے خلاف بھی ہو گی۔

القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے بائیو میٹرک روم سے گرفتار ، چیئرمین پی ٹی آئی کونیب راولپنڈی آفس منتقل کرکے طبی معائنہ کیا گیا مونٹاج عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت کیلئے وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے ، گرفتاری کے وقت پولیس اور پی ٹی آئی کے وکلا میں ہاتھا پائی ہوئی، قومی احتساب بیورو کے مطابق نیب حکام کے پاس وارنٹ گرفتاری موجود تھے، نیب اعلامیے کے مطابق عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام ہے، چیئرمین نیب نے عمران خان کی گرفتاری کی ہدایت یکم مئی کو دی تھی۔ مونٹاج آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close