تازہ ترین

شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سندھ سے تعاون کر رہا ہے،بلاول بھٹو

  ہمارا نعرہ تھر بدلے گا ،پاکستان حقیقت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے،وزیرخارجہ

 وفاقی وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سندھ سے تعاون کر رہا ہے، ہمارا نعرہ تھر بدلے گا پاکستان حقیقت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تھرپارکر شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ خوشی ہے وزیر اعظم تھر میں موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کر رہی ہے،ماضی میں تھرپارکر سے لوگ دوسری جگہ کام کرنے جاتے تھے لیکن لوگ اب تھرپارکر آکر کام کر رہےہیں،انہوں نے کہا کہ لوگ تنقید کرتےہیں لیکن تنقید کا جواب یہ تھرکول منصوبہ ہے، مل کر کام کرنے سے میرا یا آپ کا نہیں ملک کا نام ہوتا ہے،وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کررہی ہےتو واضح فرق محسوس ہورہا ہے، تھر کول سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، چند سالوں میں تھرپارکر کی شکل تبدیل ہوگئی ،انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار میں بہتری آئی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، پاور جنریشن میں کام کرنے والے مختلف علاقوں سے آئے ہیں، تھرکول کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ تھرپارکر آکر کام کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close