تازہ ترین

کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراطلاعات سندھ

کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے آئندہ سال گندم کی سپورٹ پرائس 4ہزار روپے فی من مقرر کی ہے، شرجیل میمن
زرعی قرضوں کو موخر کرنے کےلیے اقدمات کیے جارہےہیں، شرجیل میمن
صوبے میں 40لاکھ 70ہزار 641ایکڑ قابل کاشت اراضی سے 37لاکھ 73ہزار 707ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، وزیراطلاعات
نقصانات کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، وزیراطلاعات سندھ

 وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ سندھ حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کی آئندہ سال سپورٹ پرائس چارہزار روپے فی من مقرر کی ہے ۔ اس کے علاوہ زرعی قرضوں کی وصولی کو مؤخر کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبے میں حالیہ سیلاب اوربارشوں سے ہونےوالے نقصانات اور ان کے ازالے سے متعلق گفتگوکرتےہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں چالیس لاکھ ستر ہزار چھ سو چودہ قابل کاشت اراضی میں سے سینتس لاکھ تیہتر ہزار سات سو سات ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں حالیہ بارشوں سے تباہ ہوئیں، سندھ حکومت نے نقصانات کا درست ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، جو کہ آئندہ پیر سے اپنے سروے کا آغاز کریں گی، ان کا کہنا تھاکہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہےسندھ حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کی آئندہ سال سپورٹ پرائس چارہزار روپے فی کلو گرام مقرر کی ہے ، انھوں نے بتایا کہ دریائے سندھ میں دو بیراجوں پر پانی ایک لاکھ کیوسک سے نیچے آگیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close