تازہ ترین

ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا

ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا
وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر ٹریفک رک گیا، ایک منٹ کی خاموشی
کراچی، لاہور، حیدرآباد، ٹھٹہ ، سمیت چھوٹے بڑے شہریوں میں احتجاجی ریلیاں
——————————————————————————————————————————————–

 کراچی سمیت ملک بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے یوم استحصال کشمیر منایا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو ایک منٹ کے لیے روکا گیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 3 برس مکمل ہونے پرآج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے یوم استحصال کشمیرمنا یا  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو ایک منٹ کے لیے روکا گیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے علاوہ یوم استحصال کشمیر پرریلی بھی نکالی گئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے عملے سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی نیٹ ساونڈ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں آج تمام کشمیری جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بھرپور ہڑتال کی گئی اورپانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، تاکہ بھارت کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری اپنی زمین پر جبری اور غیر قانونی تسلط کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے .. کراچی میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز سیکرٹریٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی، جس سے صوبائی وزیر سعید غنی نے خطاب کیا ، ریلی میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ،اساتذہ اوراسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے حیدرآباد، نواب شاہ، ٹھٹھہ، دادو اور گھوٹکی سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، اورمظاہرین نے بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے اقدام کے خلاف نعرے بازی کی۔  لاہورمیں محکمہ لائیو اسٹاک کے تحت کشمیر واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے شرکا نے بھارتی مظالم اور استحال کے خلاف نعرے لگائے  جبکہ حافظ آباد، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ، رینالہ خورد،وہاڑی اور عارف والا سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close