تازہ ترین

وزیراعظم کے حکم پر خیبر پختون خوا میں سستے آٹے کی فراہمی شروع

وزیراعظم کے حکم پر خیبر پختون خوا میں سستے آٹے کی فراہمی شروع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وعدہ پورا ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبر پختون خوا میں سستے آٹے کی عوام کے لیے فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں صوبے کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لیے ایک سو موبائل اسٹورز نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختون خوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ بتدریج وسیع کرتے ہوئے پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا،ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں پچاس ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ہیں، جن میں سے بائیس ہزار ستر تھیلے ایبٹ آباد اور پشاور میں تئیس ہزار چار سے زائد سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔ اس سلسلے میں دونوں زونز میں الگ الگ موبائل اسٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close