لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک سیاسی دھماکے کی پیش گوئی
لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک سیاسی دھماکے کی پیش گوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عدم اعتماد کے مخالفین بھی ہمارا موقف دہرا رہے ہیں، بلاول ——————————————————————————————————————————————–
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند پیپلزپارٹی کا مؤقف دہرا رہے ہیں، پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا، فراڈ اور دھوکا نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا، آج تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرایا اور غریبوں سے چھت چھین لی، آج دنیا میں وزیراعظم سلیکٹڈ کے نام سے مشہور ہیں، حکومت ہٹانے کیلئے جمہوری طریقہ استعمال کریں گے، لانگ مارچ کامیاب ہوگا، ستائیس فروری کو کراچی سے نکل کر آٹھ مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے اور تب سیاسی دھماکا ہوگا