تازہ ترین

عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ دیں ،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ دیں،پہلے دن سے کٹھ پتلی کا مقابلہ کرتے رہے ہیں،ہر ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کچھ دوستوں کا خیال تھا سینیٹ الیکشن سے بھی بھاگ جائیں، پیپلز پارٹی نے عمران خان کیلئے کھلا میدان چھوڑنے نہیں دیا، یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتار کر وزیراعظم کو گھر میں گھس کر شکست دلوائی،عوام کا اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہیے، ،پہلے عدم اعتماد کو نہ ماننے والے بھی اب مان رہے ہیں، آگے چل کر مزید دوست عدم اعتماد کا مطالبہ مانیں ،اسلام آباد جائیں گے، مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں،بلدیاتی انتخاب کا پہلا مرحلہ ہارا تھا، دوسرا بھی ہارے گا،تین سال بعد بھی عمران خان کرپشن کرپشن کی رٹ لگا رہے ہیں، ماضی میں ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے الزام ثابت نہیں کرسکے،جنہوں نے ہم پر الزامات لگائے خود سزا یافتہ ہوچکے، ہمارا ساتھ دیں، نااہل سے حساب لینے تک ہم حملہ کرتے رہیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیعوامی مارچ سے قبل ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوچکی ہیں، پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھرکوئی نہیں انکارکرسکے گا، اس وزیراعظم پرحملہ ہونا ہے۔ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے حساب لیں گے۔انہوںنے کہاکہ پہلے یہ بزدل لاہورالیکشن سے بھاگا، اب ڈی آئی خان میں بھاگ رہا ہے، یہ ڈی آئی خان میں اپنے ہی امیدوار کو نااہل کر کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے، بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیزاوردوسرا فیزمیں بھی ہارے گا، خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن دوسرا فیز، عدالت سے فیصلہ سنوایا موسم خراب ہے الیکشن نہیں ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ،الیکشن کمیشن کوسلام پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان کا سینیٹرنااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، وزیراعظم آج مہنگائی کے بجائے پیپلزپارٹی کوبڑا یاد کررہے تھے، اگرعمران خان میں ہمت ہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کوتوڑدیں، اگرعمران خان کویقین ہے عوام اسے ووٹ دیں گے تو ہمت کریں، اس بزدل نے اپنے ہی امیدوارکے فارم ریجیکٹ کروایا تھا، یہ وزیراعظم بزدل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close