تازہ ترین

ٹیکسی ڈرائیور نے کراچی کی رہائشی فیملی کو نشہ آور چائے پلا کر لوٹ لیا

مزاحمت پربیوی کے سامنے گولی مارکرشوہرکوقتل کردیا،خاتون کی چیخ پکارپرمقامی افرادنے مددکی
سیہون کے ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر کراچی کی رہائشی فیملی کو نشہ آور چائے پلا کر لوٹ لیا، مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔انڈس ہائی وے پیٹارو ٹول پلازا کے قریب کے کراچی ناظم آباد کے رہائشی میاں بیوی نیکراچی سے درگاہ لعل شہباز قلندر کی زیارت کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے کرائے پر ٹیکسی کار حاصل کی اور سیہون سے کراچی کے لئے روانہ ہوئے، ٹیکسی کار ڈرائیور نے سیہون اسٹینڈسے کچھ فاصلہ پر اپنے دوست کو بھی اپنے ساتھ کار میں بیٹھا لیا اور پیٹارو ٹول پلازا سے قبل ہوٹل پر دونوں میاں بیوی کو اپنے دوست کی مدد سے کار میں چائے پینے کے لئے پیش کی، چائے پینے کے بعد کار ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے 35 سالہ خاتون زرین بی بی اور اس کے شوہر سے لوٹ مار کرتے ہوئے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد نقدی اور تین تولے سونے کے زیورات لوٹ لئے جبکہ اس دوران خاتون کے شوہر نے مزاحمت کی تو کار سوار نے پسٹل سے فائرنگ کرتے ہوئے 47سالہ سمندر خان ولد حبیب خان کو شدید زخمی کر دیا اور دونوں میاں بیوی کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے خاتون کی سڑک پر چیخ پکار کرنے پرمقامی افراد پہنچے مگر اس دوران اس کا زخمی شوہر دم توڑ گیا، فوتی شخص اور خاتون کو جامشورو لمھس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے زبردستی چائے پینے پر اصرار کیا اور چائے میں نشہ آور چیز ملا کر دی تھی اور ہم سے لوٹ مار کی زیورات اتارے گئے تشدد کیا گیا جس پر میرے شوہر طیش میں آ گئے اور مزاحمت کی جسپر ٹیکسی ڈرائیور نے میرے شوہر کو چار گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جامشورو رزاق کمانڈو نے پہنچ کر قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جو اس کے لیکر کراچی روانہ ہو گئے ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ تدفین کے بعد ہی درج کرایا جائے گا واقعہ لوٹ مار کا لگتا ہے سیہون کے ٹیکسی ڈرائیور نے لوٹ مار کی ہے جس میں اسکا دوست بھی شامل ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close