کراچی میں اومیکرون کیسزمیں تیزی سے اضافہ
شہرقائدمیں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد ہو گئی۔وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں اومی کرون ویرینٹ دوسرے ویرینٹس کی جگہ لے رہا ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فیصد ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے باعث 650 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایاکراچی میں کورونا کے ڈیلٹا اور کاپا ویرینٹس کے کیسز کم ہو رہے ہیں جبکہ اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 84 ہزار 985 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 678 ہو گئیں۔دوسری جانب پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 961 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار 141 ہو چکی ہے۔