تازہ ترین

باکسرز اور ایتھلیٹس کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی:باکسرز اور ایتھلیٹس پر مشتمل 9روکنی وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی جبکہ عمران اسماعیل نے بہترین کارکردگی پر انعام کے طور پر چیک بھی دیئے۔

گورنر سندھ سے ہونے والی ملاقات میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ با صلاحیت نمرہ کی باکسنگ کے رنگ میں کامیابیاں قابل تحسین ہیں ، موجودہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ میں با اختیار بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

گورنر سندھ نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سپانسر شپ کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ عیسیٰ اور محراب پریا نے فری ٹریننگ سینٹر میں حائل مشکلات سے عمران اسماعیل کو آگاہ کیا ۔

عمران اسماعیل نے نے ٹریننگ سینٹر میں حائل مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close