تازہ ترین

کراچی میں موجود ویسٹ انڈین اسکواڈ کے مزید ارکان کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے چند ارکان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ویسٹ انڈین اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسرے ٹی 20 سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم میں مزید مثبت کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈین میڈیا کی خبروں پر پاکستان میں موجود ویسٹ انڈین ٹیم خاموش ہے اور خبر کی تصدیق یا تردید سے گریز کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے چاروں افراد کو آئسولیٹ کردیا تھا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close