تازہ ترین

کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عمارتیں لرزگئیں

کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹرشمال میں تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ?قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close