تازہ ترین

معیشت تباہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام کے قائد و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ، خارجہ پالیسی ناکام ، ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،نااہل سیلکٹیڈ عمران خان نے عوام کومدینہ ریاست اور تبدیلی کے خواب دیکھا کر ووٹ حاصل کیے ہیںاور اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام دشمن پالیسیاں بنا کر عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ، ناکام حکمرانوں کی بدولت ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، ملک و قوم کی ترقی مشکل ہی نہیں ناممکن دیکھائی دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ منزل گاہ سکھر میںجے یو آئی صوبائی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی ، حافظ ارشد محمود ہالیجوی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور بعد ازیں جے یو آئی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ، سید سراج احمد شاہ امروٹی ، مولانا سعید یوسف ، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، سید آغا ایوب شاہ ، مولانا محمد صالح انڈھڑ ، مفتی اعظم مہر ، مولانا عبید اللہ بھٹو ، مولانا عبدالغفور بھٹو ، اسامہ محمود ہالیجوی و دیگر موجود تھے ، مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے انہیں چاہئے سیاست کو خیر باد کہہ کر کے کرکٹ اکیڈمی چلائے ، ملک کے موجودہ حالات میں ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے ، شہید ڈاکٹر خالد محمودسومرو کی سیاسی سماجی مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وہ ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود نہ صرف سندھ کے رہنما بلکہ ملک کے قومی ہیرو تھے جن کی شہادت کو 7 سال مکمل ہوگئے لیکن ہمیں اب تک انصاف نہیں ملاہمیں امید ہے عدالت ہمیں انصاف فراہم کریگی ، جے یو آئی نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی ، اسلامی نظام کے نفاذ ، عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close