ہم خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے،کمانڈرامریکی فضائیہ
امریکا نے مشرق وسطی میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے اپنے دعوے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں اپنی موجودگی کا تحفظ کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گفتگومیں مشرق وسطی میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ امریکی پائلٹ خطے میں تعینات رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے ساتھ مقابلہ واشنگٹن کے لیے اگلا بڑا چیلنج ہے۔ دبئی ایئر شو سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل گریگوری گیلوٹ نے تسلیم کیا کہ گزشتہ اگست میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکی موجودگی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔تاہم انھوں نے واضح کیا کہ خطے سے مکمل انخلا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ایسا منظر نامہ نظر نہیں آتا جس میں امریکا اہم کردار ادا نہ کرتا ہو۔