تازہ ترین

کچھ لوگ اسلام کے نام پرخواتین کے حقوق سلب کرناچاہتے ہیں،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ حکومت ہماری ہوگی، ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں۔ احساس کہنے والوں کو عوام کا احساس ہی نہیں ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے، ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں، ہمیں غربت کے خلاف جدو جہد کرنی ہے۔سندھ کے ضلع گھوٹکی کے ڈگری کالج کے قریب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا، ہم نے غربت کیخلاف جدوجہد کرنی ہے۔ خواتین ترقی کریں گی تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔ کچھ لوگ اسلام کے نام پر عورتوں کے حقوق سلب کرنا چاہتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب نثار کھوڑو اور مراد علی شاہ کی جگہ خواتین کام کریں گی۔ احساس کہنے والوں کو عوام کا احساس ہی نہیں ہے، موجودہ حکومت میں لوگ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا ہے، ہماری جدوجہدغربت کے خلاف ہے، آصف زرداری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے، نواز شریف اورعمران خان بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مخالف تھے، مخالفین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مذاق اڑاتے تھے لیکن دنیا نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کچھ نیا نہیں کیا صرف پیپلز پارٹی کی نقل کی ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور ہم انکم سپورٹ پروگرام بہتر انداز میں چلائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close