تازہ ترین

ملکی معیشت درست سمت میں جاری ہے

ملکی معیشت درست سمت میں جاری ہے،،،،، فوج کے خلاف بیان دینےوالوں کو قیمت چکانا پڑے گی،،،، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کراچی میں تقریب سے گفتگو

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے ملکی معیشت درست سمت میں جاری ہے، فوج کے خلاف بیان دینےوالوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔  کراچی میں سندھ رینجرز کی اٹھائیسویں پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن اور ترقی میں سندھ رینجرز کا کردار بہت نمایاں ہے، امید ہے کامیاب ہونے وانے رینجرز کے جوان قومی جذکے سے خدمات سرانجام دیں گے، شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پاک افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہے، فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے پر ن لیگ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور اگلے الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، وفاقی وزیر کا اپوزیشن سے متعلق بات کرتےہوئے کہنا تھاکہ وزیراعظم کےخلاف کوئی ساز کامیاب نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی قیادت سمجھدار ہے، پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close