تازہ ترین

ڈیفنس سوسائٹی کمرشل کردی گئی، چیف جسٹس گلزار احمد

ڈیفنس سوسائٹی کمرشل کردی گئی، چیف جسٹس گلزار احمد, کیا ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی کو کمرشل کیا جاسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ پوری ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی کمرشل کردی گئی، اس طرح تو سب کمرشل ہوجائے گا، کیا ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کو کمرشل کیا جا سکتا ہے؟  سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کورنگی کراسنگ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف کورنگی شادی ہالز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت کی ، ایسوسی ایشن کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے قوانین رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ لارجر بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انور منصور خان کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ دنیا میں شہروں کا ماسٹر پلان ایک بار بنتا ہے اور پھر ویسا ہی رہتا ہے، شہر جیسے بنتے ہیں ویسے ہی رہتے ہیں، لیکن آپ کے قوانین تو ایسے ہیں، جس جگہ کو چاہیں، کمرشل کردیں، اس طرح تو رہائشی کو کمرشل کرکے حالت ہی تبدیل کردیں گے، کیا پانی، سیوریج و دیگر مسائل پیدا نہیں ہوں گے؟پورے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close