تازہ ترین

اورنگی ٹاون نالے پر آپریشن کےدوران 3منزلہ عمارت گرگئی

اورنگی ٹاون نالے پر آپریشن کےدوران 3منزلہ عمارت گرگئی،،، حادثے میں 4مزدور زخمی ، اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی میں اورنگی ٹاون نالے کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران تین منزلہ عمارت گرگئی ، حادثے میں چار مزدور ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارکنوں نے چاروں مزدوروں کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا،  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 8 نمبر قطر اسپتال سے منسلک نالے کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت گر گئی۔ جس کے ملبے تلے چار مزدور دب گئے،  واقعے کے اطلاع پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور 3 مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا ۔تاہم کافی دیر کی کوشش کے بعد چوتھے مزدور کو بھی بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔  سینئر ڈائیریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ تین منزلہ عمارت کو توڑنے کیلئے جیسے ہی مزدور اندر گئے عمارت گر گئی ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے مطابق مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، مزدوروں کی حالت خطرے سےباہر ہے  علاقہ مکینوں کے مطابق حادثہ آپریشن کے دوران کے ایم سی کے ناتجربہ کار عملے کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close