تازہ ترین

ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ , ڈی جی رینجرز لوگوں میں گھل مل گئے، شہریوں سے مسائل بھی سنے

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اچانک دورے کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ عام شہریوں میں گھل مل گئے، ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پی اور شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ رات گئے ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین اچانک شہر قائد کے دورے پر نکل پڑے، ڈی جی رینجرز نے نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی، ڈی جی رینجرز سندھ لوگوں میں گھل مل گئے اور شہریوں سے ان کے مسائل بھی سنے، دورے کے دوران مقامی ہوٹلوں میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی، دورے کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد ڈی جی رینجرز کے گرد جمع ہو گئی، ڈی جی رینجرز سندھ نے گزشتہ روز رینجرز کی موبا ئل پر آئی ای ڈی حملہ ہونے والی جگہ کا بھی دورہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close