تازہ ترین

وقت کسی انسان کا انتظار نہیں کرتا، فضیلہ قاضی

سینئراداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ وقت کسی انسان کا انتظار نہیں کرتا اور اپنی رفتار سے گزر جاتا ہے ،وقت کی قدر کرنے والے لوگوںنے ہمیشہ کامیابیاںسمیٹی ہیں اورجوغفلت میں پڑے رہتے ہیں انہیں پچھتانا پڑتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالاہے اپنی زندگی کو ڈسپلن اورمرتب کردہ شیڈول کے مطابق گزارہ ہے اوراپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیتی ہوں۔ میر ے خیال میں جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں وہ اپنی زندگی کا مقصدحاصل کر لیتے ہیں ۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ جن کا سونے جاگنے اور دیگر امورنمٹانا کا کوئی شیڈول نہیں ہوتا انہیں اپنی زندگی میں پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان اپنے ایک ایک سیکنڈکو قیمتیںجانیں اوراسے ضائع کرنے کی بجائے اس کادرست استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close