بدین ، نجی اسپتال میں دو سر والے بچے کی پیدائش
بدین کے نجی اسپتال میں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔کڈھن روڈ پر واقع بدین کے نجی اسپتال میں ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دو سر والے بچے کو جنم دیا۔گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نصرت کے مطابق بچے کے سر کی الٹرا ساونڈ رپورٹ کے مطابق بچے کا دماغ دونوں سروں میں تقسیم اور نمایاں دکھائی دے رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سر اور دماغ کے مزید ٹیسٹ اور علاج کیلئے ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچے کا علاج کرکے دونوں سروں کو الگ کیا جائے گا۔