تازہ ترین

خشک میوہ جات فروخت کرتی خواتین گاہکوں کی راہ تکنےلگیں

شہرقائد میں مہنگائی کاجن بےقابوہوگیا،،، مہنگائی کےباعث خشک میوہ جات فروخت کرتی خواتین گاہکوں کی راہ تکنےلگیں

 شہرقائد میں مہنگائی کاجن قابومیں آنےکانام نہیں لےرہا،روزبروزبڑھتی مہنگائی کےباعث روزکماکرکھانےوالوں کوبھی دووقت کی روٹی کےلالےپڑ گئے، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کا درد بتا رہے ہیں منظر زیدی کی رپورٹ میں شہرقائد میں روزبروزبڑھتی مہنگائی نےغریب کےگھرکےچولہےٹھنڈے کر دیے، کراچی کےعلاقےصدرمیں ایمپریس مارکیٹ کےباہر چلچلاتی دھوپ میں فٹ پاتھ پربیٹھی خشک میوہ جات فروخت کرتی خواتین گاہکوں کی راہ تکنےلگیں

سخت گرمی میں معصوم اوردودھ پیتےبچوں کےہمراہ بیٹھی خواتین کاکہناتھاکہ مہنگائی کےباعث گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے، حکومت وقت سےمطالبہ ہےکہ مہنگائی کو کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں

خشک میوہ جات فروخت کرنےوالی خواتین کوکہناتھاکہ ہم کرائےکےگھرمیں رہتےہیں،،وزیراعظم عمران خان سےاپیل ہےکہ مہنگائی کوکم کریں تاکہ غریب آدمی بھی دووقت کی روٹی کماسکے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close