تازہ ترین

عالمی سطح پر بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی

جی 20، ڈبلیو بی اے ایف ٹیکنالوجی و انوویشن کمیٹی کے صدارتی انتخابات

عالمی سطح پر بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، جی ٹوئنٹی، ڈبلیو بی اے ایف کی ٹیکنالوجی و انوویشن کمیٹی کے صدارتی عہدے پر بھارتی امیدوار کو شکست ہو گئی، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق صدر منتخب ہو گئے ۔  ورلڈ بزنس اینگلز انویسمنٹ فورم نے ایک سو ستائیس ممالک سے کمیٹی صدر کے لئے پاکستان کا انتخاب کیا، کمیٹی کے صدر کے عہدے کےلئے بھارت بھی امیدوار تھا لیکن یہ اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا۔ امین الحق کا انتخاب پاکستان میں آئی و ٹیلی کام کے شعبے میں نمایاں کردار کی بنیاد پر کیا گیا۔صدر منتخب ہونے پر وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیم کی جانب سے کمیٹی صدر کا انتخاب ایک اعزاز ہے،اس سے جنوبی ایشیاء میں پاکستان کے لئے ٹیکنالوجی حب بننے کی راہ ہموار ہو گی جبکہ کاروبار کے فروغ، بیرونی سرمایہ کاری اور روزگارکے مواقع میسر ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close