تازہ ترین

فرنٹ لائن طبی اور غیر طبی عملے کے لئےالگ الگ قانون

سندھ سرکار کا دہرا معیار

سندھ سرکار کا دہرا معیار،،، فرنٹ لائن طبی اور غیر طبی عملے کے لئےالگ الگ قانون

کراچی میں فرنٹ لائن طبی اور فرنٹ لائن غیر طبی عملے کے لئےالگ الگ قانون کا سامنا ہے، فرنٹ لائن طبی عملے کو کورونا ویکسین دی جا رہی ہے، جبکہ اٹھائیس سو فرنٹ لائن غیر طبی عملے کو نظر انداز کر دیا گیا، محکمہ صحت کے ایم سی کے ملازمین کو تاحال ویکیسین نہ لگانے پر ملازمین شدید پریشان ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ اہم بھی فرنٹ لائن ورکرز ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، اس معاملےپر ردعمل دیتےہوئے ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہمیں کے ایم سی نے اپنا ڈیٹا نہیں دیا تھا، اس لئے ملازمین کو ویکسین کی فراہمی شروع نہیں کی جا سکی، دوسری جانب سے سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی عبدالحمید جومانی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا ڈیٹا چند روز قبل سیکریٹری صحت کو بھیجا ہے، ایک ہفتے اندر کےایم سی ملازمین کو ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close