تازہ ترین

شاہ لطیف ٹاون میں مقابلہ،بمبار ہلاک،5گرفتار

سندھ اسمبلی اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام

سندھ اسمبلی اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام ,شاہ لطیف ٹاون میں مقابلہ،بمبار ہلاک،5گرفتار

کراچی بڑی دہشت گردی سے بچ گیا،حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سے مقابلے میں خود کش بمبار مارا گیا،دوسرے خود کش بمبار سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے،  سندھ اسمبلی سمیت اہم تنصیبات اور شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاون میں گھر کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم حملے شروع کردیئے۔  مقابلے میں خودکش بمبار لعل محمد عرف محمود کو ہلاک کیا گیا جبکہ دوسرے بمبار سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، تخریب کاروں کے قبضے سے خودکش حملے کی چار جیکٹس، پندرہ دستی بم ، چار کلاشنکوفس اور بارود سے بھرا رکشہ برآمد کرلیا گیا تخریب کار افغانستان میں موجود را کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں ، گرفتار شرسندوں کی شناخت زاہد اللہ عرف سلمان،بسم اللہ عرف حاجی لالا،محمد قاسم،انعام اور گل محمد کے نام سے کرلی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close