تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کےخلاف ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت،،، ایک ہی الزام پر 26مقدمات بنائے گئے، وکیل یوسف رضا گیلانی عدالت نے 26مقدمات میں سے 2مقدمات الگ کردیئے

اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور دیگر کیخلاف ٹڈاپ کرپشن کے چھبیس مقدمات میں سے دو الگ کردیئے، دونوں کیسز کی سماعت پچیس فروری کو ہوگی، دیگر مقدمات کی سماعت کیلئے نو مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، محمد ذیشان کی رپورٹ یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کیخلاف کراچی میں ٹڈاپ کرپشن کیسز کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظاامات کیلئے گئے یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ موکل کے خلاف ایک ہی الزام پر 26 مقدمات بنائے گئے ، کسی ایک کیس کو سن کر فیصلہ کیا جائے، باقی کیسز نمٹائے میں آسانی ہوگی ، عدالت نے ایف آئی اے کے دو تفتیشی افسران کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نےریمارس دیئے کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کیا جائے ، عدالت نے دو کیسز کی سماعت کیلئے 25 فروری کی تاریخ مقرر کی جبکہ دیگر 24 مقدمات کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close