تازہ ترین

علی زیدی اور مراد علی شاہ میں ٹھن گئی، اجلاس میں گرما گرمی

علی زیدی اور مراد علی شاہ میں ٹھن گئی، اجلاس میں گرما گرمی, وزیراعظم اور وزراآئین سے ناواقف ہیں،سعید غنی

وفاقی وزیرعلی زیدی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میں کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کے دوران گرما گرمی ہوگئی، ایک دوسرے پرغرور اور تکبر کے الزامات کے بعد وزیراعظم کو شکایتی خطوط بھی لکھ دئیے، سعید غنی کہتے ہیں علی زیدی نے اجلاس میں بدتمیزی کی تھی،  وفاقی وزیر علی زیدی اور وزیراعلیٰ سندھ ،،کوارڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں ایک دوسرے سے الجھ پڑے علی زیدی نے سخت لہجے میں وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی اور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم کو خط لکھ کر علی زیدی کے روئیے کی شکایت لگا دی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا علی زیدی نے انتہائی غیر مناسب زبان کا استعمال کیا، علی زیدی نے بھی وزیراعلیٰ کے روئیے پر وزیراعظم کو جوابی خط لکھ دیا۔ علی زیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے غیر شائستگی، غرور اور تکبر کا مظاہرہ کیا  معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی بولے کہ پی ٹی آئی کے وزراء کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ , سعید غنی سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو لکھے گئے خفیہ خط کو لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ,سعید غنی وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ علی زیدی جیسے وزیر کو نہ تو کابینہ میں ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی کمیٹی میں انہیں شامل کیا جانا چاہئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close