تازہ ترین

ن لیگ کی حکومت نے بد نیتی کے ساتھ پاور کمپنیوں سےمعاہدے کیے

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی وفاقی وزیراسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس

ن لیگ کی حکومت نے بد نیتی کے ساتھ پاور کمپنیوں سےمعاہدے کیے، ،،، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی وفاقی وزیراسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس،،،، گردشی قرضے پاکستان کی معیشت کےلیے بارودی سرنگ کے مترادف ہیں، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بدنیتی کے ساتھ پاور کمپنیوں سے معاہدے کیے، گردشی قرضہ پاکستان کی معیشت کے لیے بارودی سرنگ کے مترادف ہے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے ایسے منصوبے بنائے کہ بجلی خرچ کریں نہ کریں ادائیگی کرنا پڑتی تھی، کابینہ میں بار بار بات کی گئی کہ سابقہ حکومتوں نے بارودی سرنگیں لگائی ہوئی تھیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سےکئی اچھی خبریں معیشت کے بارے میں آرہی ہیں،معیشت کا پہیہ اب چلنا شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات اب تیزی سسے بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، دسمبر دو ہزار بیس میں دسمبر دو ہزار انیس کی نسبت برآمدات میں اضافہ ہوا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close