تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ :میرے شوہر کے قاتل میرا بھائی اور باپ ہیں، متاثرہ خاتون

نوجوان کے قتل سے متعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت،،، ملزمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے، درخواست گزار،،، میرے شوہر کے قاتل میرا بھائی اور باپ ہیں، متاثرہ خاتون،،، عدالت نے آئندہ سماعت پر سول جج ملیر سے اب تک ہونےوالی کارروائی رپورٹ طلب کرلی

سندھ ہائیکورٹ میں غیرت کے نام پر نوجوان کے قتل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر سول جج ملیر سے کیس میں ابتک ہونے والی کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔  پسند کی شادی جرم بن گئی،کراچی میں غیرت کے نام پر ایک اور نوجوان کے قتل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواست گزار نے اہل خانہ پر الزام عائد کیا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہےشوہر کے قاتل میرا باپ اور بھائی ہیں پولیس بھی قاتلوں کے ساتھ ملی ہوئی ہےوالد اور بھائی مجھے اور میرے بیٹے کو بھی قتل کرنا چاہتے ہیں،مجھے اور میرے بیٹے کو تحفظ فراہم کریں ، جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنا وقت بھی لگےہم پورا کیس توجہ سے سنیں گےہمیں اللہ تعالیٰ نے انصاف کے منصب پر بٹھایا ہے، کیس ذمہ داری سے سنیں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پر سول جج ملیر سےرپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close