تازہ ترین

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی یمن کے سفیر سے ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی یمن کے سفیر سے ملاقات،،، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پرتبادلہ خیال،،، حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے یمن کے سفیرمحم مطاہر الاشابی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  گورنرسندھ عمران اسماعیل سے یمن کے سفیر نے ملاقات کی اس موقعہ پر یمن کے اعزازی کونسل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بھی موجود تھے،گورنرسندھ نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں یمن کے سفیر کا کردار قابل ستائش ہے،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یمن کے سفیر سے بات چیت کے دوران کہا کہا حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کر رہی ہے ،مختلف شعبوں میں شہر کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر ہے،پاکستان اور یمن کے برادرانہ تعلقات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close