تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کراچی میں نادرا میگا سینٹر کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مریم مزید تکالیف میں آجائیں گی ، پی پی اور ن لیگ مولانا کو استعمال کرکے نکل جائینگے جہانگیر ترین کی رپورٹ جلد منظر عام پر لاوں گا کراچی میں جلد تین میگا سینٹر کھولنے کا اعلان ،چوبیس گھنٹے عوام کو شناختی کارڈ جاری کیے جائینگے روزانہ ایک لاکھ کارڈ جاری کیے جائینگے ۔  کورنگی روڈ ڈیفنس میگا سینٹر کے دوراہ کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن میں رینجرز کا اہم کردار ہے ۔ کراچی میں تین میگا سینٹر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جائینگے پاسپورٹ میں
الیکٹرونک چپ لگے گی ۔کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں ایم کیو ایم کے ساتھ اچھے ریلیشن ہیں جلد قیادت سے ملاقات کروں گا فارن فنڈنگ کیس پناما ٹو بننے جارہا ہے لانگ مارچ میں تعاون کی امید اپوزیشن سے رکھیں ۔ بلاول دوست ہیں میں ان سے خوش ہوں لوگ جلتے ہیں مریم تکالیف میں انے والی ہیں ستی پر جلتے ہیں مولانا میرے پیر بھائی ہیں انکے لئے احترام کا رشتہ قائم رہیگا ۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا سب سے بڑا سپاہی ہوں مجھے دعوت ہوگی تو ریلی میں شرکت کروں گاعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرینگے کارڈ اسی کو جاری ہوگا جو محب وطن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close