تازہ ترین

شہرقائد میں بڑھتی مہنگائی کے باعث وکلا کی فیسوں میں اضافہ

مہنگائی کی چکی میں پسے سائلین کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ

شہر قائد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث وکلاء برادری نے بھی فیسوں میں اضافہ کر دیا ، جس کے باعث مہنگائی کی اس چکی میں پسے سائلین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،, حکومتی اقدامات اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں مہنگائی بے قابو ہے ، اور عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے ،عدالتی امور کے دوران استعمال ہونے والے کاغذات بھی مہنگے ہو گئے ہیں وکلاء برادی کا کہنا تھا کہ ہم بھی معاشرے کا حصہ ہیں، جس طرح روز بروز مہنگائی بڑ ہ رہی ہے تو ایسے میں ہماری فیسیں بھی بڑھنا ناگزیر ہے  وکلاء برادری نےحکومت سے مطالبہ ہے کہ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ غریب لوگ بھی آسانی سے اپنی زندگی بسرکر سکیں ، اور ہماری فیسوں میں بھی کمی آئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close