تازہ ترین

پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے

جوبائیڈن فارن ریلیشنز کمیٹی کے متحرک اور فعال رکن رہ چکے ہیں

پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے, جوبائیڈن فارن ریلیشنز کمیٹی کے متحرک اور فعال رکن رہ چکے -ہیں

جوبائیڈن جنوبی ایشیائی خطے کے حوالے سے واضح رائے رکھتے ہیں, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نئی امریکی انتظامیہ اور پاک امریکا تعلقات پر بیان, توقع ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی محاصرے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوگی، شاہ محمود قریشی،،، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،،، مقبوضہ کشمیر میں حساس صورت حال کی نشاندہی دنیا کر رہی ہے،وزیر خارجہ،،، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جلد امریکی پارلیمنٹ میں بازگشت سنائی دے گی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،، افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ کے نکتہ نظر میں مطابقت ہے، شاہ محمود قریشی،،، نئی امریکی انتظامیہ کا چین کے ساتھ رویہ محاذ آرائی کا نہیں بلکہ مسابقت کا ہے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، جوبائیڈن فارن ریلیشنز کمیٹی کے متحرک اور فعال رکن رہ چکے ہیں وہ جنوبی ایشیا کے حوالے سے واضح رائے رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئی امریکی انتظامیہ اور پاک امریکا تعلقات سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ اسی لاکھ نہتے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی محاصرے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوگی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس صورت حال کی نشاندہی دنیا کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جس طرح یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ میں آواز آٹھائی گئی، جلد امریکی پارلیمنٹ میں بھی اس کی بازگشت سنائی دے گی۔ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ کے نکتہ نظر میں مطابقت ہے، نئی امریکی انتظامیہ کا چین کے ساتھ رویہ محاذ آرائی کا نہیں بلکہ مسابقت کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close