ترک اداکار کی جانب سے فیروز خان کو کھانے کا دعوت نامہ
شہرہ آفاق تْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے تْرک اداکار جلال آل نے فیروز خان کو ترکش پکوان کھانے کیلئے استنبول مدعو کرلیا۔فیروز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کسی کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ کسی کو فون بھی کر رہے ہیں۔اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے اس وقت بہت بھوک لگ رہی ہے اور یہی اس پوسٹ کا کیپشن ہے ۔فیروز خان کی اس دلچسپ پوسٹ پر جہاں انسٹاگرام صارفین نے تبصرے کیے تو وہیں پاکستان آئے تْرک اداکار جلال آل بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ۔جلال آل نے فیروز خان کی پوسٹ پر ترکش زبان میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے بھائی، استنبول آئیں، جہاں میں آپ کو ترکی کے مزیدار پکوان کھلاؤں گا۔