تازہ ترین

جاپان میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی تیسری قسم بھی سامنے آگئی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی تیسری قسم بھی سامنے آگئی ۔ جاپان کی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق برازیل کی ایمازون ریاست سے آنے والے 4 مسافروں میں کورونا کی نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ چاروں متاثرہ مسافروں میں تشخیص ہونے والی کورونا کی نئی قسم برطانوی اور چینی وائرس سے مکمل مختلف ہے ‘ وزارت صحت کے مطابق کورونا کی نئی تیزی سے پھیلنے والی قسم کا مطالبہ کیا جارہا ہے کہ موجودہ تیار کی گئی ویکسین اس کے خلاف کارآمد ثابت ہوگی یا نہیں۔ وزارت صحت کے مطابق تیزی سے پھیلنے والی نئے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو سانس لینے میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جاپان کی وزارت صحت نے تیسرے نئے کورونا سے متاثرہ برازیل سے آنے والے چاروں افراد کو حکام نے قرنطینہ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close